6 نومبر، 2024، 6:29 PM

ایرانی سیٹلائٹس کوثر اور ہدہد نے سگنلز بھیجنے شروع کئے

ایرانی سیٹلائٹس کوثر اور ہدہد نے سگنلز بھیجنے شروع کئے

ایرانی کی جانب سے مدار میں چھوڑے گئے مقامی طور پر تیار کردہ دو سیٹلائٹس نے سگنلز کی ترسیل شروع کر دی ہے، جو ان کی درست حالت اور مدار میں گردش کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی طرف سے روس کے تعاون سے منگل کو مدار میں چھوڑے گئے مقامی طور پر تیار کردہ دو سیٹلائٹس نے سگنلز کی ترسیل شروع کر دی ہے، جو ان کی درست حالت اور مدار میں گردش کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔  

 نجی ایرانی کمپنی امیدفزا کے سی ای او حسین شہرابی نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ سیٹلائٹ لانچ مکمل طور پر کامیاب رہا اور دوسری یہ کہ سیٹلائٹ کی اپنے کیریئر سے علیحدگی بھی کامیاب رہی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سگنلز ملنے کا مطلب سیٹلائٹ انٹینا کا مکمل کھلنا اور کیریئر سے ان کا کامیاب اخراج ہے۔

 کوثر اور ہدہد نامی سیٹلائٹس کو منگل کی صبح سویوز راکٹ کیریئر کا استعمال کرتے ہوئے مشرقی روس سے خلا میں بھیجا گیا اور کامیابی کے ساتھ زمین کے 500 کلومیٹر کے مدار میں چھوڑا گیا۔

دونوں سیٹلائٹس سے حاصل کردہ ڈیٹا اور تصاویر زراعت، زمین کے سروے، ٹرانسپورٹ اور ماحولیات میں استعمال کے لیے موزوں ہوں گی۔ 

ہدہد سیٹلائٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کا مشن بین الاقوامی کوریج کے ساتھ جنگلات، پہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں میں تنگ بینڈ انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانا ہے۔ یہ لانچ ماسکو اور تہران کے درمیان بڑھتے ہوئے خلائی تعاون کے ساتھ ساتھ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک اور کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

News ID 1927953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha